برطانوی اخبار میں شریف خاندان کی مبینہ جائیدادوں کی خبر کی اشاعت کے بعد ایک بار پھر عمران خان برس پڑے، قوم کو نواز شریف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک اور داستان پڑھنے کی دعوت دیدی۔
برطانوی اخبار میں شریف خاندان کے حوالے سے خبر کی اشاعت پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایک بھر پر شریف خاندان پر برس پڑے۔ انہوں نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر ڈال دی۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قوم دیکھے کیسے ملک کی دولت لوٹی گئی؟ کیسے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت پر ڈاکا ڈالا؟ عمران خان نے خبر ری ٹویٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مبینہ جائیداد کی تصویریں بھی ٹویٹ کر دیں۔