دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم ابتداء میں مشکات کا شکار رہی، انکے 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچایا۔
ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔
نیدر لینڈز نے مقررہ 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیدر لینڈز کی طرف سے لیڈز نے سب سے زیادہ 89اور ٹام کوپر نے 66 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، محمد نواز نے تین تین، نسیم شاہ نے دو اور وسیم و شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرٰیں گے۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دی تھی۔