صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

میٹریس کمپنی کو نوکری کے لیے ’سونے والوں‘ کی تلاش

disk news | بدھ 10 اگست 2022 

یویارک: امریکا کی ایک میٹریس کمپنی پیشہ ورانہ طور پر سونے والوں کو تلاش کر رہی ہے جن کو سونے اور اپنے تجربے کو سوشل میڈیا پر بتانے کے لیے پیسے ادا کیے جائیں گے۔

نیویارک کی مقامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ نوکری کے لیےایسے افراد کوڈھونڈ رہی ہے جو اس کے اسٹورز پر غیر متوقع ماحول میں ان کے بنائے ہوئے گدوں پر سونے کے خواہاں ہوں۔

منتخب کیے گئے امیدوار اپنی نیند کا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔

 

کمپنی کے مطابق امیدواروں کو غیر معمولی نیند کی صلاحیت کا متحمل ہونا چاہیئے، وہ جتنا دل چاہے سو سکیں اور کسی بھی ماحول میں سو سکیں۔

نوکری کے لیے درخواستیں 11 اگست تک جمع کرائی جاسکتیں ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔