صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش

disk news | بدھ 10 اگست 2022 

رمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز روپوش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللّٰلہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جبکہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ واپس وطن پہنچنا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جبکہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے 2 اتھلیٹس بھی لاپتہ یوچکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔