صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

disk news | جمعرات اگست 2022 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا اور چند گھںٹوں میں واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

 

یہ پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر پر پی ڈی ایم سے ملاقات کا الزام، سب سے زیادہ ملاقاتیں خود پی ٹی آئی نے کیں، انکشاف

 

ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ احمقانہ، الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جائیں گے، عمران خان

چند گھنٹوں بعد تحریک انصاف نے یہ ریفرنس واپس لے لیا۔ یہ فیصلہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد کیا گیا۔ یہ ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔