صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا

disk news | بدھ اگست 2022 

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھ لیا۔

ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔