صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

کپل شرما طویل عرصے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آ گئے، پہچاننا مشکل

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 جون 2018 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ڈپریشن (ذہنی تناؤ) کے علاج کے لیے دنیا سے پوری طرح کٹے ہوئے تھے اور اب انہیں تقریباً 2 ماہ بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔

دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی ناکامی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ٹوئٹس کیں اور ایک صحافی کو بھی دھمکیاں دیں جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔ کپل شرما کی ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن خاصا بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مداحوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے موٹاپے کا اعتراف کیا ہے اور ایک مداح کی جانب سے پروفائل پکچر کی تبدیلی کا کہا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب تک وہ واپس پرانی حالت میں نہیں آجاتے اس وقت تک تصویر نہیں بدلیں گے۔

 

یاد رہے کہ کپل شرما گزشتہ سال ساتھی اداکاروں سے لڑائی کے بعد سے ڈپریشن کا شکار ہیں، اسی وجہ سے ان کا مشہور کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ بند ہوگیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔