صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

وفاقی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، فواد چوہدری

disk news | بدھ 27 جولائی 2022 

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت وفاق وینٹیلٹر پر ہے ہم جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰلہ ہوش کے ناحن لیں، سپریم کورٹ کے ججز نے ہی عمران خان کو گھر بھیجا، ہمیں بھی بہت تحفظات ہیں لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے جو قبول کر لینا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے، کل پرویز الٰہی کا حلف سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نئے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام فائنل ہوگا، اس کے بعد پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی، کچھ دیر قبل پرویز الٰہی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی، کل عمران خان لاہور جائیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔