صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

دوسرا روز؛ آغا سلمان کی مزاحمت کام نہ آئی،پاکستان کے 7 کھلاڑی 191 پر آؤٹ

disk news | پیر 25 جولائی 2022 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

گال میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ کھیل اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

 

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللّٰلہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللّٰلہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔

مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔

فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 پربتھ جے سوریہ نے 2 جب کہ اسیتھا فرنانڈو اور دہانن جیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پہلا روز

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللّٰلہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔