صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے فل کورٹ نہ بنا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، وزیر داخلہ

disk news | پیر 25 جولائی 2022 

سلام آباد: وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فل کورٹ تشکیل نہیں دیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰلہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

رانا ثنا اللّٰلہ نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں نے معزز عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے ،اس سے عدالت کی عزت میں اضافہ ہوگا، ہماری استدعا ہے کہ نظرثانی پٹیشن اور متعلقہ پٹیشن سب کو اکٹھا سنا جائے، الیکشن کمیشن نے 25 ارکان کو پارٹی ہیڈ عمران خان کی ہدایات نہ ماننے پر ڈی سیٹ کیا تھا۔

 

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے صدور آج پیش ہوئے اور کہا کہ یہ اہم نکات ہیں ، اس سے سپریم کورٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا، اگر فیصلہ ہوا کہ ڈالا گیا ووٹ گنا جائے گا تو ہم منظور کر کے جائیں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنائی گئی تو اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی، فل کورٹ نے 2015 میں کہا یہ پارٹی  ہیڈ کا اختیار ہے، بینچ میں شامل 5 جج صاحبان نے کہا پارٹی میں سب سے مضبوط عہدہ پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے، آئین کی ایسی تشریح کر دی گئی ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔