صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

منکی پاکس؛ وزارت صحت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

disk news | اتوار 24 جولائی 2022 

وزارت صحت نے منکی پاکس کے پیش نظر بیرون ملک اور بالخصوص افریقا سے انے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کے پھیلاؤ کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دینے کے بعد پاکستان میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہیلتھ سیکیورٹی ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد اور تمام ضروری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جارھا ہے، خاص طور پر افریقہ سے انے والے مسافروں کیے اسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔

 

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سائئنسی بنیادوں پر پاکستان کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر بھی بھرپور عمل کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی عوامی آگاہی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (بارڈر ہیلتھ سروسز) کے ادارہ کو ملک کے داخلی راستوں پر صحت کے حوالے سے سخت نگرانی کی جارہی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیرصحت نے این سی او سی کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ کووڈ کے ساتھ ساتھ منکی پاکس کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، لہذا وفاق اور صوبے مل کر ابھی سے اس وباء کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔