صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

شریف، زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، عمران خان

disk news | اتوار 24 جولائی 2022 

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، وہ لوگ پنجاب کی عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ 

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، معیشت کی تباہی ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اقتدار کی فکر ہے ملک کے حالات کی نہیں، اب یہ جو مرضی کر لیں عوام نے انہیں مسترد کر دیا، پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے، قوم ملکر انکی ان سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔

 

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس 

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شاہ محمودقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے شریک کی۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق بھی امور پر بات چیت ہوئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔