صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

آرمی چیف کی پولینڈ میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

اکثریت نیوز | بدھ 20 جون 2018 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولینڈ کا سرکاری دورہ، پولش حکام سے ملاقاتیں، پولش لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر اور ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ میں موجود ہیں۔ آرمی چیف کی پولش چیف آف جنرل اسٹاف سمیت عسکری قیادت سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولش فوجی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے پولش لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر اور ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔