صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کے لیے انعام کا اعلان

disk news | پیر 20 جون 2022 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جنرل باڈی کا اجلاس 20 جون بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوا، پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 20 کے تحت جنرل باڈی نے پی سی بی کی سالانہ رپورٹ اور اکاؤنٹس کی آڈٹ شدہ رپورٹس کا جائزہ لیا۔

 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان بلائنڈ اور ڈیف ٹیموں کے لیے دس دس لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

 

اجلاس کے دوران جنرل باڈی کو پاکستان کرکٹ پر بھی اپڈیٹ فراہم کی گئی، جنرل باڈی کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں موجودہ رینکنگ پر بریفنگ دی گئی، شرکاء کو پاکستان مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی رواں سال آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جنوری میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے، آئین کی شق 24 (1) کے تحت اجلاس کے لیے ایک تہائی کورم مکمل ہونا ضروری تھا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کی، جہاں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ اور پاکستان ڈیف کرکٹ کونسل کے سربراہ عرفان میراج سمیت دونوں کونسلز کے نمائندگان نے شرکت کی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نےبھی غیرفعال رکن کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔