صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

گورنر پنجاب کی سی این جی اسٹیشن جلد کھولنے کی یقین دہانی

disk news | پیر 20 جون 2022 

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سی این جی ایسو سی ایشن کوگیس اسٹیشن جلد کھولنے کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سی این جی ایسو سی ایشن کے وفد نےغیاث عبدللہ پراچہ کی قیادت میں ملاقات کی، گورنرپنجاب نے سی این جی انڈسٹری کے مسائل وفاقی حکومت کے سامنے جلد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل پر  بریفنگ دیتے ہوئےاپنی سفارشات پیش کیں۔

سی این جی انڈسٹری کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ سی این جی ماحول دوست سستا فیول ہے جو آج بھی پٹرول کی قیمت کی نسبت 43فیصد اور ڈیزل کی قیمت کے مقابلے میں 55فیصد سستا ہے، گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال سے سالانہ 2.1ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہے جس سے گردشی قرضہ1500ارب روپے تک ختم کیا جا سکتاہے،ان کا کہناتھا کہ صنعت کی بحالی سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع ہیدا کئے جاسکتے ہیں،سی این جی کے استعمال سے  پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔