صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

disk news | جمعرات 16 جون 2022 

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے نن چکو کیٹگری میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا میں  سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست دے کر اپنے ریکارڈز کی تعداد 78  کرلی۔ وہ اس سے قبل امریکا اور چین کے کھلاڑیوں کو بھی شکست دے چکے ہیں۔

 

راشد نسیم نے  انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا سےایک منٹ میں سب سے زیادہ بار نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ کرنے کا ریکارڈ  چھینا، جنہوں نے ایک منٹ میں 79 مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا جبکہ محمد راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کر کے اپنی برتری ثابت کی۔

واضح رہے کہ چراغ لوکھا ماشل آرٹس  کی بہت سی کیٹیگری میں ریکارڈز بنا چکے ہیں، ریکارڈز کی سینچری کے لیے کوشاں راشد نسیم مقصد کے حصول کے لیے حکومتی سرپرستی کے خواہاں ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ اب تک انہوں نے  تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔