صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

آئی پی ایل کے براڈ کاسٹ رائٹس کتنے میں فروخت ہوئے؟

disk news | منگل 14 جون 2022 

ئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے 5 سالوں کے لیے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق دو الگ الگ براڈکاسٹرز نے حاصل کرلیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارپ 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت کیے گئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔

 

آئی پی ایل کیلئے 5 سالہ ٹی وی کے نشریاتی حقوق 235 ارب 75 کروڑ میں فروخت ہوئے تاہم کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل رائٹس 205 ارب روپے میں وایا کوم کو دئیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویا کوم، ڈزنی اسٹار، سونی اور زی ٹی وی نے آئی پی ایل کی 7 گھنٹے جاری رہنے والی طویل بولی میں حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب آئی پی ایل کے پیکج سی اور ڈی سمیت اوور سیز کیلئے ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تقریبا 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔