صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 جون 2022 

بھارت؛ اسپتال میں تبدیل ہونے والا نومولود 3 سال بعد ماں کو واپس مل گیا

disk news | پیر 13 جون 2022 

دسپور: بھارتی ریاست آسام میں تین سال قبل اسپتال میں تبدیل ہونے والا نوزائیدہ بچہ بالآخرکار اپنی حقیقی ماں کو واپس مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے سرکاری اسپتال میں تین سال قبل دو خواتین نے ایک ہی وقت بچوں کو جنم دیا تھا تاہم ایک خاتون کا بچہ پیدائش کےفوری بعد جانبر نہ ہوسکا تھا۔

دونوں خواتین کے نام ایک جیسے ہونے کی وجہ سے نرس نے مردہ بچے کی ماں کو زندہ بچہ تھمادیا جب کہ دوسری ماں کو مردہ بچہ دیدیا گیا۔

 

زندہ بچے کی حقیقی ماں (ناظمہ خانم) نے دوسری خاتون (ناظمہ) کے خلاف مقدمہ کردیا۔ ناظمہ خانم کا مؤقف تھا کہ ان کا بچہ زندہ پیدا ہوا تھا اور بالکل صحت مند تھا۔ بچے کے مرنے کا امکان بالکل بھی نہیں تھا۔

جس پر عدالت نے ڈی این اے کرانے کا حکم دیا جس کی رپورٹ میں ناظمہ خانم کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا۔ تین سال مقدمہ لڑنے کے بعد حقیقی ماں کو اس کا بچہ واپس مل گیا جب کہ دوسری خاتون عدالت میں صدمے سے بے ہوش ہوگئیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔