صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن آرام‘برطانیہ میں تجربہ شروع

disk news | منگل جون 2022 

لندن: سرکاری ملازمین ہوں یا نجی اداروں کے کارکن، ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی پیش کش ہو تو کون لینا نہیں چاہے گا۔ ایسا ہی ایک تجربہ برطانیہ میں شروع کیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 70 برطانوی کمپنیوں کے 3 ہزار 300 کارکن 6 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی اور 4 دن کام کریں گے جب کہ ان کی تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ 4 ڈے ویک گلوبل کا یہ تجربہ آٹونومی تھنک ٹینک کے اشتراک سے جاری رہے گا۔

اس منصوبے کے نتائج اخذ کرنے میں کیمبرج، آکسفورڈ  اور بوسٹن یونیورسٹی کے محققین شامل ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 دن کی چھٹی سے پیداواری صلاحیت متاثر نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ متوقع ہے۔ ساتھ ہی اس کے نتائج سے ماحول میں بہتری کے علاوہ کارکنوں کی ذہنی صحت اور شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔