صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

کیا ویسٹ انڈیز 31 سال بعد پاکستان کو ون ڈے سیریز ہراسکے گا؟

disk news | منگل جون 2022 

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اہم بات یہ ہے کہ کیریبین سائٹ 31 سالوں سے شاہینوں کو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شکست دینے سے محروم رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے شاہینوں نے کیریبینز کو کو 50 اوورز کی فارمیٹ کی سیریز جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

سال 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔

 

یہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے ہیں جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔