صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

disk news | پیر جون 2022 

سلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔

 

واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان روانہ ہوگئی ہے، ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے وہ ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔