صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ ویب ڈیسک ہفتہ 4 جون 2022

disk news | ہفتہ جون 2022 

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ منتقل ہونے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کی میزبانی سے ہمیں بڑی آمدنی متوقع ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے۔

ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ’’ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے جبکہ ملک میں آنے والا ہر ڈالر ہمارے لیے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب صحیح رہا تو ایونٹ کی مزبانی سری لنکا ہی کرے گا‘‘۔

 

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے کولمبو میں موجود ہے، جس کے باعث آئی لینڈرز کے ایشیاکپ میزبانی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کے سپرد ہونے کا امکان

آئی سی سی کے پانچ مکمل رکن ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ ایک ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال ایشیاکپ ٹی20 فارمیٹ پر مشتمل ہوگا جبکہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔