صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

والدین نے بیٹے اور بہو پر جلد بچہ پیدا کرنے کیلیے مقدمہ کردیا

disk news | جمعرات 12 مئی 2022 

ایک بھارتی جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم 62 سالہ سنجیو پرساد سنہا اور ان کی اہلیہ سادھنا پرساد سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر اپنی زندگی بھر کی کمائی خرچ کردی، جس میں 65,000 ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے 35 سالہ ساگر سنہا اور اس کی اہلیہ 31 سالہ شوبھانگی سنہا سے صرف اتنی گزارش کی تھی کہ وہ انہیں ایک پوتا یا پوتی دیں، جو وہ دینے میں ناکام رہے۔

جوڑے نے عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا کہ ہم نے اس (بیٹے) کی پرورش کے لیے اپنے خوابوں کو مار ڈالا۔ ہم نے اس کی تعلیم کے لیے 20 لاکھ روپے کا قرض بھی لیا۔ لیکن ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے بیٹے اور بہو نے ہمیں پوتا/پوتی نہ دے کر ذہنی اذیت دی ہے۔ معاشرہ بھی ہمیں سوالیہ نظروں سے دیکھتا ہے جس سے مزید تکلیف ہوتی ہے۔

والدین کے وکیل ارویند کمار سریواستو کا کہنا تھا کہ جوڑے نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے لے کر اب تک اُس پر ڈھائی کروڑ خرچ کردیے ہیں۔ اب وہ پوتا یا پوتی پیدا نہ ہونے پر بیٹے سے تمام اخراجات واپس کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مزید ڈھائی کروڑ بطور زرِ تلافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔