صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

ٹائیگر شروف کی ایکشن فلم ’ریمبو‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

اکثریت ڈیسک | پیر 18 جون 2018 

 ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم ’ریمبو‘ کے ہندی ری میک کو ریلیز کیے جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔مارشل آرٹ کے منفرد فن کی وجہ سے مختصر وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ٹائیگر شروف مقبولیت میں آگے ہی بڑھتے جارہے ہیں، اداکاری کے میدان میں ٹائیگر کی قسمت ہمیشہ ہی اچھی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالون کی شہرہ آفاق پہلی فلم ’’فرسٹ بلڈ‘‘ کے ہندی ری میک کا اعزاز بھی ٹائیگر ہی کے نصیب میں آیا۔

گزشتہ برس بھی اس ری میک کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ہالی ووڈ کی 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم  ’’فرسٹ بلڈ‘‘ اور اُس کے چاروں سیکوئل نے سلویسٹر اسٹالون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا اب 35 سال بعد فلم کے ہندی ری میک میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جوکہ 2 اکتوبر 2020ء کو ریلیز کی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔