صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

جیمز اینڈرسن نے حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

disk news | بدھ 11 مئی 2022 

لندن: انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ’پاکستانی پیسر سارا دن بولنگ کروانے کیلیے تیار رہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہتے کہ میں تھکاوٹ محسوس کررہا ہوں‘۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’کاؤنٹی کرکٹ میں کسی غیر ملکی پلیئر سے آپ اس سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتے، وہ کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں، وہ ڈریسنگ روم میں بہت زیادہ سوالات کرتے ہیں مگر مجھے بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے‘۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیسر حسن علی صرف میچ میں ہی نہیں بلکہ ٹریننگ میں بھی 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن علی انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن سے کون سی گیند کروانا سیکھنا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ قومی کرکٹر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ انکی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لنکا شائر کاؤنٹی نے انہیں اپریل کے مہینے کے لیے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔