صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 25 مئی 2022 

روسی فوج کا یوکرین میں 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ، 3 مسافر ہلاک

disk news | پیر 25 اپریل 2022 

کیف: روسی فوج نے یوکرین کے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

 

ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

 

رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی فوج نے میزائل حملہ کیا تھا جس میں 5 بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔