صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

میلہ ڈریکولا: 1897 ویمپائر ایک جگہ جمع ہوں گے

disk news | اتوار 24 اپریل 2022 

لندن: ڈریکولا ناول کو 125 سال مکمل ہونے پر برطانیہ کے اس قلعے میں لوگ ویمپائر کے بھیس میں جمع ہوں گے جو بریم اسٹوکر کے ناول ڈریکولا میں 1897ء پیش کیا گیا تھا۔

اس قلعے کو وٹبی ایبے کہا گیا ہے جو ایک طرح کی گوتھک عمارت ہے۔ اسی عمارت کے پس منظر میں ڈریکولا ناول لکھا گیا تھا اور ہر سال لوگ ویمپائر کا روپ دھار کر یہاں سال میں ایک مرتبہ ضرور جمع ہوتے ہیں۔ اس سال بھی مئی کے مہینے میں 1897ء سے زائد لوگ یہاں ڈریکولا کا لباس پہنے جمع ہوں گے۔

 

اس سے قبل 2011ء میں ورجینیا میں 1039 افراد جمع ہوئے تھے اور انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق اس بار کووڈ کے بعد لوگوں کی غیر معمولی تعداد یہاں جمع ہوگی اور پوری شام کے لیے خاص تفریحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہرسال نارتھ یارک شائر میں ڈریکولا فلم اور ناول کے سیکڑوں مداح جمع ہوتے ہیں اور اس مقام کو ایک تاریخی حیثیت بھی حاصل ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ڈریکولا فلم کا لکھاری بریم اسٹوکر ایک عرصے تک مقیم رہا اور اس نے ڈریکولا ناول پر تحقیق کرکے اپنا شاہکار مکمل کیا تھا۔ اب بھی یہاں اس کی جمع کتب اور تحقیقی مواد دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔