صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

اسمارٹ فون کا محدود استعمال صحت کے لیے بہتر قرار

disk news | جمعہ 22 اپریل 2022 

جرمنی: اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ تاہم حد سے زائد استعمال آپ کو نفسیاتی اور جسمانی الجھنوں میں مبتلا کرکے آپ پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اگرفون کا استعمال کم کردیا جائے تو اس کے فوری بہتر اثرات سامنے آتے ہیں۔

جرنل آف ایکسپریمنٹل بائلوجی میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روزانہ اوسط تین گھنٹے فون دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔ ان میں بات چیت کرنے کے علاوہ، ای میل چیک کرنا، ویڈیو دیکھنا ، سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر امور شامل ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون کا زائد استعمال موٹاپے، سستی، بے عملی، گردن میں درد اور لت لگاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فون ایک جانب تو مفید ہیں تو دوسری جانب زحمت بھی بن سکتے ہیں۔ جرمنی میں روہریونیورسٹی کی ڈاکٹر جولیا  اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں ایک سروے کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر ایک دن فون کے بغیر گزارا جائے تو اس سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو فون استعمال کرنے کے دورانئے کو کم کرنے کی کوشش ضرور کی جائے۔

 

ان کی ٹیم نے 600 سے زائد افراد بھرتی کئے اور انہیں تین گروہوں میں بانٹا۔ ایک گروپ نے پورے ہفتے کے لیے موبائل فون ترک کردیا، دوسرے نے روزانہ ایک گھنٹہ استعمال کم کردیا، اور تیسرے گروہ نے کسی تبدیلی کے بغیر فون کا استعمال جاری رکھا۔

ان تمام افراد سے سوالات کئے گئے اور سوالنامے بھی بھروائے گئے۔ تاہم زندگی کے روزمرہ معمولات پر بھی گفتگو کی گئی۔ پھر ایک ماہ بعد اور چار ماہ بعد بھی ان سے سوالنامے بھروائے گئے۔ سوالناموں میں ورزش، تمباکو نوشی، ذہنی تناؤ یا آثار، بے چینی اور دیگر عوامل کے بارے میں پوچھا گیا۔

اس کے واضح اثرات سامنے آئے۔ جن افراد نے فون مکمل ترک نہیں کیا لیکن استعمال کا ایک گھنتہ کم کیا ان پر مثبت اثرات دیکھے گئے۔ یعنی اگر آپ فون کا بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں تو اس دورانیے کو کم کیجئے اور ایک گھنٹہ کمی سے شروع کیجئے۔ اس سے آپ کی شخصیت پر بہتراثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ جن افراد نے ایک گھنٹے فون کا استعمال کم کیا ان کی شخصیت کے مثبت اثرات طویل عرصے تک برقرار رہے۔ ضروری نہیں کہ آپ فون کا استعمال بالکل ترک کردیں بلکہ استعمال کے وقت کو کم کیجئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔