صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

این اے 131: آر او کا عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم

چیف رپورٹر | پیر 18 جون 2018 

این اے 131 سے کاغذات نامزدگی اعتراض کے معاملے پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے، ریٹرننگ افسرکا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے عمران خان کو بھی آنا ہوگا۔

حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ آر او کا کہنا ہے تمام امیدواروں کو میں نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا عمران خان کو بھی آنا ہوگا، امیدواروں کی جانچ پڑتال کا کل آخری روز ہے، اس لئے انہیں کل آنا ہو گا، عمران خان خود پیش ہوں میں نہیں چاہتا کہ اس عمل پر کوئی سوال اٹھے۔

ادھر میانوالی میں حلقہ این اے 95 کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر سیتا وائٹ کیس فیصلے کی بنیاد پر اعتراض امیدوار عبدالوہاب بلوچ کی جانب سے دائر کیا گیا۔ اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیتا وائٹ کیس میں عمران خان صادق و امین نہیں رہے، عمران خان 62، 63 پر پورا نہیں اترتے لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

دوسری طرف این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر سماعت ہوئی۔ بابر اعوان کے معاون وکلا نے تحریری جواب ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دیا جبکہ اسکروٹنی کیلئے مطلوبہ دستاویزات آج شام تک جمع کرا دی جائیں گی۔ عدالت نے بابر اعوان کی پیشی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، بابر اعوان لاہور سے واپسی پر اسلام آباد میں دلائل دیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔