صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

محمد حسنین نے بولنگ ایکشن تبدیل کرلیا

disk news | جمعرات 21 اپریل 2022 

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن تبدیل کرلیا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے بولنگ ایکشن میں خامی پر قابو پاتے ہوئے سخت محنت کی اور ایکشن کو درست بنایا ہے جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کو درست بنانے کیلئے نیشنل پائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں عمر رشید کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔

 

مقامی لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد اب حسنین کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر ہے، پی سی بی اب باضابطہ طور پر آئی سی سی سے نظرثانی کی درخواست کرے گا۔

حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ایک میچ کے دوران بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باعث انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچوں سے ہٹادیا گیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔