صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

میں نے 34 سال نواز شریف کا بوجھ برداشت کیا، چودھری نثار

نمائندہ خصوصی | پیر 18 جون 2018 

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہم سے زیادہ سیاسی اور اہل نہیں تھے، میں نے بولنا شروع کیا تو ان کی اصلیت قوم کے سامنے آ جائے گی۔

چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے ن لیگی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے آج بہت سی باتیں کرنا تھیں لیکن بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کی وجہ سے شریف خاندان مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ برداشت کیا، نواز شریف اور ان کی بیٹی کا جو کردار رہا، وہ سامنے لانا اور دونوں کیساتھ کیا اختلافات تھے؟ قوم کو بتانا چاہتا ہوں۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ 34 سال کا تعلق رہا اور ان کا بوجھ اٹھایا، نواز شریف پر میرا قرض ہے، مجھ پر نواز شریف کا کوئی قرض نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایسا کوئی کام نہیں کیا جو اصول کے منافی ہو۔ کبھی خوشامد نہیں کی بلکہ سر اٹھا کر سیاست کی۔ اقتدار میں رہ کر کبھی اپنے خاندان کو فائدہ نہیں پہنچایا، اپنے حلقے کے لیے کام کیا اور سیاست کو علاقے کی ترقی کا ذریعہ بنایا۔

چودھری نثار نے کہا کہ میں نے آج سے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ آج کا جلسہ دیکھ کر مخالفین پر خوف طاری ہو گیا ہے۔ مخالفین کوعلم ہونا چاہیے کہ میں اکیلا نہیں ہوں، جس پر اللّٰلہ تعالیٰ کا کرم ہو، اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ میرے کارکن مخالفین کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ 25 جولائی کا سورج کارکنوں کی فتح سے طلوع ہوگا۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔