صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

شعیب اختر کو کس بالی ووڈ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی؟

disk news | اتوار 17 اپریل 2022 

اہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ مجھے بالی ووڈ کی فلم ’’گینگسٹر‘‘ میں ہیرو کا کردار کرنے کی آفر ہوئی جسے میں نے ٹھکرا دی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے سے انکار پر میری جگہ عمران ہاشمی نے کردار نبھایا۔ ایک سوال پر بولر نے کہا آج کل کے فاسٹ بالر میں پہلے جیسا جذبہ اور ولولہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں پیسرز لمبے بال رکھا کرتے تھے اور جتنی تیز ہوسکے بالنگ کی کوشش ہوتی تھی، اب حالت یہ ہے کہ بولرز باؤنسر بھی بہت کم مارتے ہیں۔

 

راولپنڈی ایکسپریس نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کے گھٹنے کی سرجری ٹھیک ہوجائے اور وہ 3 ماہ محنت کریں تو آج بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔