صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم، امیدواروں کی سکروٹنی دوبارہ شروع

محمد دانیال خان | پیر 18 جون 2018 

ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کی عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھر میں امیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران نے کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنی ہے۔

الیکشن کمیشن سکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کر دی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سے 11 فیصد امیدوار نادہندہ ہیں، ریٹرننگ افسران کو 122 امیدواروں کی دوہری شہریت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ، اسی طرح پی ٹی سی ایل کے 1500 ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرست بھی بھجوائی گئی ہے۔

ریٹرننگ افسران کو 383 بنکوں کے ڈیفالٹرز اور ایس این جی پی ایل کے 310 ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرست بھی بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کل 21 ہزار امیدواروں میں سے 2300 سے زائد کے کاغذات نامزدگی انتہائی مشکوک ہیں۔ ریٹرنگ افسران آج اور کل امیدواروں کی اہلیت نااہلیت کے فیصلے کرینگے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔