صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

ملازمت سے متعلق تحفظات ادھیڑ عمر افراد کی یادداشت کمزور کرسکتا ہے، تحقیق

disk news | جمعرات 14 اپریل 2022 

شکاگو: حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت میں تحفظات کے شکار ادھیڑ عمر افراد میں یادداشت کی کمی کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے یادداشت کا جائزہ لینے کیلئے چند ٹیسٹس پر مشتمل مطالعہ ترتیب دیا جس میں ملازمت کے حوالے سے عدم تحفظات کے شکار 50 سے 60 برس کے افراد اور ملازمت سے مطمئن شرکا نے حصہ لیا۔

محققین نے بتایا کہ جن شرکاء کو نوکری سے نکالے جانے یا جبری ریٹائرمنٹ پر مجبور کیے جانے کا خدشہ تھا ان کے میموری ٹیسٹس میں اوسطاً 3 فیصد کم اسکور تھے۔

محققین کے مطابق ملازمت کے حوالے سے عدم تحفظ کے شکار افراد میں موٹاپے کا امکان تقریباً 10 فیصد، اور عارضہِ قلب اور ذیابیطس کے امکانات 20 فیصد تھے۔ علاوہ ازیں محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ادھیڑ عمر افراد میں ڈپریشن کا امکان بھی بنسبت دوسرے شرکا کے تقریباً دوگنا تھا۔

مطالعہ کے شریک مصنف لنڈسے کوبایاشی نے بتایا کہ نوکری چلی جانے کی فکر یا خوف 55 سال کی عمر کے بعد یادداشت کو بُری طرح متاثر کرسکتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔