صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

بابراعظم اس دور کے بریڈمین اور برائن لارا ہیں، راشد لطیف

disk news | جمعرات 14 اپریل 2022 

راچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے موجودہ کپتان بابراعظم کو مایہ ناز ڈان بریڈمین اور برائن لارا سے تشبیع دے دی۔

راشد لطیف کا کرکٹ ڈین یوٹیب چینل پر کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم موجودہ دور کے برائن لارا اور بریڈمین ہیں!۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے ساتھ لکڑی کی پلئینگ الیون دے دیں تو وہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس سے قبل بھی کہہ چکا ہوں اب دوبارہ کہتا ہوں پاکستان نے کرکٹ تاریخ میں اگر کوئی خوبصورت بلےباز پیدا کیا ہے تو وہ سعید انور ہیں۔

 

واضح رہے کہ سال 2015 میں پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے بابراعظم نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 851، 86 ون ڈے 4 ہزار 261 جبکہ 74 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں انہوں نے 2 ہزار 686 رنز بنارکھے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔