صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

حسن علی انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن سے کون سی گیند کروانا سیکھنا چاہتے ہیں؟

disk news | منگل 12 اپریل 2022 

ندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کے دوران فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سے کراس سیم بال سے متعلق لازمی سیکھنا چاہتا ہوں۔

کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی فاسٹ بولر نے خواہش کا اظہار کیا کہ لنکاشائر کاؤنٹی کو لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کی طرح فاتح بنانا چاہتے ہیں جبکہ انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے ساتھ وقت گزار کر ذہن پڑھنا چاہتے ہیں۔

حسن علی انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کو محض 6 میچوں کے لیے دستیاب ہیں تاہم فاسٹ بولر نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اولڈ ٹریفرڈ پر واپسی کا ارادہ کیا جہاں فاسٹ بولر نے سال 2016 میں ٹی20 ڈیبیو کیا تھا۔

 

قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کی بہت زیادہ خوشی ہوگی جن سے پہلے کبھی ان کی بات نہیں ہوئی لیکن اب وہ ان سے بہت سارے سوالات کیلئے تیار ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ اینڈرسن گیند کو دونوں اطراف کیسے گھماتے ہیں خاص کر کراس سیم بال سے متعلق لازمی سیکھنا چاہتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔