صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو خط لکھ دیا

اکثریت نیوز | پیر 18 جون 2018 

اسلام آباد: عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا، ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا، نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا، نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا، ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔