صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

کنگنا رانوت جلد اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں نظر آئینگی

اکثریت ڈیسک | منگل 12 جون 2018 

 تنو ویڈس منو اور کوئین جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رانوت کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔

 آنے والی فلم منی کارنیکا میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی وٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوٹ آئندہ ماہ سے کبڈی کی تربیت بھی لیں گی اور انہیں قومی سطح پر کبڈی کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ٹریننگ دیں گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ کنگنا رناوٹ فلم میں اسپورٹس وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔