صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

پاک آسٹریلیا ٹی20 سیریز؛ پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری

disk news | پیر اپریل 2022 

اہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا واحد ٹی20 انٹرنیشنل میچ کل تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جوش انگلس کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 24 ٹی20 انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا 10 میچوں میں فتحیاب رہا ہے جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

 

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب سے زیادہ 317 اور آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے 327 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں، بولرز میں شاداب خان کا پلڑا بھاری رہا ہے انہوں نے 13 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر کین ریچرڈ سن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹی 20 انٹرنیشل میچ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کسی ٹی20 انٹرنیشنل میچ کی ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کررہا ہو۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔