صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

فاسٹ بالر عمرگل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے

disk news | جمعہ اپریل 2022 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمرگل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بالر عمرگل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ  کو جوائن کریں گے۔

 

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے چار سو شکار کرنے والے دائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ہفتوں کا افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کی تکمیل کے بعد اس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے افغان بولرز کی جو بھی  ممکن ہومدد کرسکوں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔