صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 25 اکتوبر 2025 

دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 349رنز کا ہدف دیدیا

disk news | جمعرات 31 مارچ 2022 

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

آسٹریلوی کپتان آرون فنچ صفر پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بین میک ڈرمٹ اور ٹریوس ہیڈ نے دوسری وکٹ کے لیے 162 رنز جوڑے، ہیڈ 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

بین میکڈرموٹ نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس لبوشین 59، مارک اسٹونس 49، ایلکس کیری 5 رنز بناسکے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں شان ایبٹ نے 16 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اب تک شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونئیر نے دو جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہم ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرنا پسند کرتے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے۔

پاکستان اسکواڈ

امام الحق، فخر زمان، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

آسٹریلوی اسکواڈ

کپتان ایرون فنچ، بین مکڈرموٹ، مارنس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، مچل سوئپسن۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔