صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان

disk news | پیر 28 مارچ 2022 

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے باعث بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی اور اس وقت یہ ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔

 

آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔