صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

کپتان بابر اور رضوان نے پاکستان کو کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچالیا

disk news | بدھ 16 مارچ 2022 

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کپتان بابراعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر رہ کر میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔

کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھے۔

پانچواں روز

 

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کی جانب سے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے، پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 63 رنز درکار تھے جبکہ کنگروز 3 وکٹیں لینے سے قاصر رہے۔

پاکستان نے پانچویں روز اننگز کا آغاز 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا، اوپنر عبداللّٰلہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہوکر 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ فواد عالم کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔