صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 25 مئی 2022 

دیپکا اور ہریتھک کی پہلی فلم فائٹر کب ریلیز ہوگی؟

disk news | جمعہ 11 مارچ 2022 

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون اور معروف اداکار ہریتھک روشن پہلی بار ایک ساتھ فلم فائٹر میں کام کرنے جارہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا اور ہریتھک کی نئی فلم فائٹر 28 ستمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مذکورہ پروجیکٹ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فائٹر میں بالی ووڈ اداکار انیل کپور بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہوگی اور ہمیشہ سے خواہش تھی کہ مذکورہ اداکار کے ساتھ کام کروں، فائٹر کی کہانی شاندار ہے اور بہترین ہدایت کی زیر نگرانی تیار ہوگی۔

 

ہریتھک کی سپر ہٹ فلمیں وار اور بینگ بینگ کے بعد ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اپنی نئی آنے والے فلم فائٹر کے لیے انہیں اور دیپکا پاڈوکون کو کاسٹ کیا۔ مذکورہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی۔

فلم سازوں نے فائٹر کے لیے 250 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے، اس فلم کا اعلان تقریباً ایک سال قبل ہوا تھا تاہم اب اس کی شوٹنگ کی شروعات رواں سال ستمبر سے ہونے جارہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔