صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 25 مئی 2022 

پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے کیمپس پر حملہ قابل مذمت ہے: راجہ فرقان احمد

نمائندہ خصوصی سے | ہفتہ فروری 2022 

راولپنڈی: (نمائندہ خصوصی سے) صحافی راجہ فرقان احمد نے پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ راجہ فرقان نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے بلوچستان میں بےگناہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔