صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ دسمبر 2022 

کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی

علی جان(ڈسٹرکٹ رپورٹرمظفرگڑھ) | جمعرات فروری 2022 

جہاں تک بس چلتا ہے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ضمیر مطمٸن ہے مزید بھی میرے بس میں جتنا ہو گا کاشتکاروں کی فلاح کیلٸے کردار ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسسٹنٹ عبدالغفور خان جتوٸی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا ہے  کہ ملک بھر کی طرح یونین کونسل جھگی والا میں بھی کھاد کی جتنی کاشتکاروں کو ضرورت ہے اس کے مطابق کھاد علاقہ میں نہیں آ رہی جسکی وجہ سے کاشتکاروں میں تشویش کا پایا جانا ایک حقیقت ہے تاہم افسران بالا کے احکامات پر کھاد کی فراہمی اور سبسڈی کی  ویریفیکیشن کیلٸے دن رات کوشاں ہوں تاکہ ممکنہ حد تک بحران سے نمٹنے میں کاشتکاروں کی امداد کی جا سکے عوام میں پاٸے جانے والے اضطراب کا جواب دیتے ہوٸے انہوں نے کہا ہے سو فیصد رزلٹ کا دعویٰ تو نہیں کر سکتا کیونکہ سو فیصد مطمٸن کوٸی کسی کو نہیں کر سکتا تاہم یہ دعویٰ ضرور کر سکتا ہوں کہ اگر کھاد کا ایک دانہ میں اپنے گھر لے کر گیا ہوں یا کوٸی ایک کاشتکار ثابت کر دے کہ میں نے پیسے لیکر کھاد فراہم کی ہو تو اسکی سزا بھگتنے کیلٸے تیار ہوں جن جن کاشتکاروں کو کھاد فراہم ہو رہی ہے انکا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر افسران کو دے رہاہوں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔