صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید

روزنامہ اکثریت | جمعرات 25 نومبر 2021 

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تردید کردی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میں اگلی لیگ میں کس فرنچائز کی نمائندگی کروں گا، اس کا خود مجھے بھی پتہ نہیں،ملتان سلطانز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر یا کوئی اور ٹیم ہوگی،معلوم نہیں،پی ایس ایل7 میں کھیلنے کے لیے ابھی ٹیم کا فیصلہ نہیں کیا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ دونوں فرنچائز کے ذمہ دار مجھ سے پیار کرتے ہیں، واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں شاہد خان آفریدی ان کی فرنچائز کے ساتھ ہونگے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔