صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پیٹرول پمپ مالکان کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

روزنامہ اکثریت | جمعرات 25 نومبر 2021 

 اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈیلر مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند رکھیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔

 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔