صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

منشیات کا عالمی دن' پشاور پولیس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر واک کاانعقاد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 27 جون 2021 

پشاور سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں (عالمی انسداد منشیات) دن کے موقع پر پشاور پریس کلب جبکہ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں قصہ خوانی میں خصوصی واکس کا اہتمام کیا گیا، پریس کلب واک میں صحافی حضرات جبکہ قصہ خوانی بازار واک میں تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے منشیات کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے سی سی پی او عباس احسن نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ منشیات کے روک تھام کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آگہی و شعور اجاگر کرنے کی خاطر مختلف مواقع پر واکس اور سیمینارز منعقد کرنے سمیت منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس کے دوران رواں سال میں اب تک 6 ہزار 8 سو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 19 سو کلو گرام سے زائد چرس، 139 کلو گرام ہیروئن، 184 کلو گرام افیون سمیت 117 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی مہم چلائے ہیں جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ سول سوسائٹی، صحافی برادری اور دیگر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی پولیس کیساتھ ساتھ معاشرہ میں اس کے نقصانات اور بچاو کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ کپیٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے مزید کہا کہ اندرون شہر کیساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی منشیات کے خلاف شعور و آگہی اجاگر کرنے کیلئے خصوصی واکس کا اہتمام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو اس لعنت سے بچانے کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آگہی و شعور اجاگر کرنے کی خاطر مختلف مواقع پر واکس اور سیمینارز منعقد کرنے سمیت منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس کے دوران رواں سال میں چھ ہزار کے قریب ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، افیون اور آئس برآمد کی گئی ہے انہوں نے اس موقع پر تاجر راہنماؤں سے اپیل کی وہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔