صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے بی آر ٹی اسٹیشن میں لوگوں کے جیب کاٹنے والا ملزم گرفتار ،مسروقہ رقم برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 23 جون 2021 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بی آر ٹی اسٹیشن میں لوگوں کے جیب کاٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار جیب کترے کا تعلق لاہور سے ہے ، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے ، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ رقم 35 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ، جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی حامد اللّٰلہ ولد علمدار سکن گل آباد بورڈ پشاور نے تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ بی آر ٹی بس میں اس سے کسی نے ہزاروں روپے چوری کرلئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ڈی ایس پی ٹاون عرب نواز خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں جامع تفتیش کا اغاز کیا گیا جس کے دوران متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے گئے دوران تفتیش بی آر ٹی سٹیشنز میں شہریوں کے جیبوں سے رقم نکالنے والے چورگروہ کا سراغ لگا کر گرشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران مرکزی ملزم جاوید بشیر ولد محمد بشیر سکنہ مغل پورہ لاہور کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مسروقہ 35 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ،گرفتار ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔